الیکشن ٹریبونل نے فاروق ستار کےخلاف مبینہ دھاندلی کی درخواست مسترد کردی

عبدالعزیز میمن کی جانب سے جمع کرائے گئے دستاویزات تصدیق شدہ نہیں ہیں، الیکشن ٹریبونل کا اعتراض


ویب ڈیسک November 16, 2013
عام انتخابات میں فاروق ستار حلقہ این اے 249 سے ایک لاکھ 8 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

MULTAN: الیکشن ٹریبونل نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزام میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں جسٹس ریٹائرڈ ظفر شیروانی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار اور حلقہ این اے 249 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالعزیز میمن کی جانب سے الیکشن ٹریبونل میں دستاویزات کے ساتھ اعتراضات بھی جمع کرائے گئے تاہم عدالت نے دستاویزات کی تصدیق نہ ہونے پر درخواست مسترد کردی۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار حلقہ این اے 249 سے ایک لاکھ 8 ہزار ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے تاہم پیپلز پارٹی کے اسی حلقے سے امیدوار عبدالعزیز میمن نے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ان کی کامیابی الیکشن ٹریبونل میں چیلنچ کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔