جنوبی کوریا میں ہیلی کاپٹر رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ 2 پائلٹ ہلاک

ہیلی کاپٹر ملازمین کو لینے جارہا تھا کہ شدید دھند کے باعث آئی پارک نامی 38 منزلہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا، حکام


ویب ڈیسک November 16, 2013
حادثہ کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہوگیا تاہم عمارت کو معمولی نقصان پہنچا، حکام فوٹو؛اے ایف پی

جنوبی کوریا میں شدید دھند کے باعث ہیلی کاپٹر 38 منزلہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیؤل کے جنوب مشرقی علاقے گنگنم میں نجی کمپنی کا ہیلی کاپٹر ملازمین کو لینے جارہا تھا کہ راستے میں شدید دھند کے باعث آئی پارک نامی 38 منزلہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تبا ہوگیا جس کے باعث 57 سالہ پائلٹ کیپٹن پارک انکیو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ 36 سالہ وائس کیپٹن شدید زخمی ہوگیا جو بعد ازاں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

حکام کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہوگیا تاہم عمارت کو معمولی نقصان پہنچا جب کہ عمارت کے رہائشی مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ رہائشیوں کا کہنا ہےکہ جس وقت ہیلی کاپٹر تباہ ہوا وہ سورہے تھے اور حادثے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے کی آواز کے باعث خوف زدہ ہوگئے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔