سانحہ راولپنڈی کی عدالتی تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت کی لاہور ہائی کورٹ سے درخواست

لاہور ہائی کورٹ کے کسی سینیرجج سے تحقیقات کرائی جائے، پنجاب حکومت کی درخواست میں استدعا


ویب ڈیسک November 16, 2013
راولپنڈی میں یوم عاشور کو دو گروپوں کے درمیان تصادم سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پنجاب حکومت نے سانحہ راولپنڈی کی عدالتی تحقیقات کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے باضابطہ درخواست کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یوم عاشور کے موقع پر راولپنڈی میں پیش آنے والے سانحے کے باعث کئی افراد جاں بحق جبکہ قیمتی املاک کو نقصان پہنچا ، اس سانحے کے ذمہ داروں کا تعین اور انہیں قرار واقعی سزا دینا بہت ضروری ہے اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کسی سینئیر جج سے کرائی جائے تاکہ واقعے کے اصل کرداروں کا تعین کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ یوم عاشورکے روز راولپنڈی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ شہر میں اب بھی کشیدگی برقرار ہے اور صورت حال کی بہتری تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں