
دبئی میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے فیلڈ امپائرز احسن رضا اور ضمیر حیدر کی جانب سے میچ ریفری رنجن مدوگالا کو سہیل تنویر کے رویئے کے خلاف رپورٹ دی گئی ، میچ ریفری کی جانب سے طلب کئے جانے پر سہیل تنویر نے اپنی غلطی قبول کرتے ہوئے نامناسب رویئے پر معذرت کی جس پر انہیں ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی پر لیول ایک کا مرتکب قرار دیتے ہوئے میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا کے ابراہم ڈی ویلئیرز کو آؤٹ کرنے کے بعد انہیں دونوں ہاتھوں سے میدان سےچلے جانے کا اشارہ کیا تھا جو ضابطہ اخلاق کے خلاف سمجھا جاتا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔