اے ٹی ایم پر بزرگ شہری نے ڈکیت کو پکڑ لیا راہگیروں نے درگت بنادی

راہ گیروں نے ڈاکو کو پولیس کے حوالے کردیا


Staff Reporter January 29, 2020
راہ گیروں نے ڈاکو کو پولیس کے حوالے کردیا ۔ فوٹو : فائل

UNITED NATIONS, UNITED STATES: نارتھ کراچی میں اے ٹی ایم کے باہر مسلح ڈکیت نے بزرگ شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی تو بزرگ شہری نے مزاحمت کرتے ہوئے مسلح ڈاکو کو پکڑلیا اس دوران ڈاکو نے فائرنگ کردی جس سے بزرگ شہری زخمی ہوگیا جب کہ موقع پر موجود راہ گیروں نے ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

سرسید تھانے کی حدود نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب نجی بینک کے اے ٹی ایم کے باہر مسلح ڈکیت نے بزرگ شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی تو بزرگ شہری نے مزاحمت کرتے ہوئے ڈاکوکو پکڑ لیا اس دوران بزرگ شہری اور ڈاکو گتم گتھا ہوگئے مسلح ڈکیت نے خود کو چھڑانے کے لیے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بزرگ شہری زخمی ہوگیا۔

اس دوران بینک کے باہر کھڑے سیکیورٹی گارڈ نے بھی ہوائی فائرنگ کی جس کی آواز سن کر بڑی تعداد میں راہ گیر جمع ہوگئے اور انہوں نے مسلح ڈکیت کو پکڑکر تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

فائرنگ کی آواز سن کر علاقہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور راہ گیروں نے ڈاکو کو پولیس کے حوالے کردیا جس کے بعد زخمی شہری اور ڈاکو کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔