یوم عاشورکے دن راولپنڈی انتظامیہ بروقت کارروائی کرتی تو اتنا بڑا نقصان نہ ہوتا مولانا فضل الرحمان
عوام ایسے عناصر کی سازش کو ناکام بنادیں جو ملک کو فرقہ وارانہ فسادات کی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں۔، مولانا فضل الرحمان
جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحما ن نے سانحہ راولپنڈی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انتظامیہ بروقت کارروائی کرتی تو شاید اتنا نقصان نہیں ہوتا۔
جمعیت علما اسلام (ف) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانافضل الرحما ن نے سانحہ راولپنڈی پر وزیراعلیٰ شہباز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر راولپنڈی سے ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا، مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر راولپنڈی کی انتظامیہ بروقت کارروائی کرتی تو شایداتنا نقصان نہ ہوتا۔ راولپنڈی میں امن و امان برقرار رکھنے کےلئے متعلقہ ادارے، انتظامیہ اور علمائے کرام ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ کشیدہ علاقوں سے لاشوں اور زخمیوں کونکالا جاسکے،
اس موقع پر مولانا فضل الرحما ن نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ شرپسند عناصرمسلمان کو مسلمان سے لڑاناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ایسے عناصر کی سازش کو ناکام بنادیں جو ملک کو فرقہ وارانہ فسادات کی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں۔