چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 170 ہوگئی
وائرس سے متاثرتصدیق شدہ افراد کی تعداد 7 ہزار 711 ہوچکی ہے جبکہ مشتبہ کیسز کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے
چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا وائرس تیزی سے پورے ملک میں پھیلتا جارہا ہے اور اب تک ہلاک افراد کی تعداد 170 ہوگئی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا وائرس تیزی سے پورے ملک میں پھیلتا جارہا ہے، یہی نہیں یہ وائرس فضائی سفر کی وجہ سے دیگر ممالک میں بھی پھیل چکا ہے اور اب تک اس سے 15 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جن میں جرمنی اور جاپان بھی شامل ہیں۔
وائرس کے چین بھر میں پھیلاؤ کے سبب ہلاکتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اب تک کرونا وائرس سے 170 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کرونا وائرس ہے کیا؟ 10 بنیادی سوالات کے جوابات
چین کے وزارت صحت کے مطابق وائرس سے متاثر ہونے والے تصدیق شدہ افراد کی تعداد 7 ہزار 711 ہوچکی ہے جب کہ مشتبہ کیسز کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، وائرس سے متاثرہ افراد میں سے ایک ہزار 370 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور 124 مریضوں کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
چین کے شہر ووہان میں مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فوج بھی ڈاکٹروں کے ساتھ سرگرم ہے اور وائرس کا مزید پھیلاؤ روکنے کے لیے سڑکوں پر اسپرے کا سلسلہ جاری ہے تاہم کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ادویات کی شدید قلت ہوگئی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ چین کے پُراسرار وائرس کا یورپ میں بھی داخل ہونے کا قوی امکان
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے پوری دنیا کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیے اور اس وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
ادھر امریکا اور جاپان کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی اپنے شہریوں کو چین سے نکال لیا ہے، کینیڈا نے چین جانے والی پروازیں بند کردی ہیں، انڈونيشيا نے بھی چين کے ليے پروازيں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔