اسلام آباد میں اسپرنگ فیسٹیول کے انعقاد کی تیاریاں
اسلام آباد اسپرنگ فیسٹول 28 فروری سے یکم مارچ تک جاری رہے گا
وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لئے اسپرنگ فیسٹول کا انعقاد 28 فروری سے یکم مارچ تک کیا جائے گا۔
اسلام آباد کے شہریوں کو فنون لطیفہ اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب کرنے کے لئے انتظامیہ نے جامع پلان تشکیل دیا ہے جس کے تحت اسلام آباد اسپرنگ فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا۔ اٹھائیس فروری کو ایف نائن پارک میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک کے نامور گلوکار اپنے فن کے جوہر دیکھائے گے اس موقع پر شاندار اتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
3 روزہ فیسٹول میں سائکلینگ ریس، مراتھن ریس، ڈاگ شو، میوزیکل نائٹ، مشاعرہ، شجر کاری مہم ، فوڈ بازاراور دیگر پروگرام پیش کئے جائیں گے۔ اسلام آباد اسپرنگ فیسٹول کے چیف کوارڈنیٹر ڈاکٹر عبد اللہ تبسم کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اپنی نوعیت کے اس پروگرام کے لئے پلان تیار کرلیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں اعلی حکومت عہدے دار اور مخلتف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔پروگرام میں بڑی تعداد میں عوام شرکت کریں گے اور اپنے من پسند فن کاروں اور ہنر مندوں سے ملاقات بھی کریں گے۔