شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

من گھڑت اسٹوری عمران خان نیازی کی ہدایت پر چھاپی گئی، شہباز شریف


ویب ڈیسک January 30, 2020
عمران خان کے حواریوں نے جو کچھ کیا اس کا لندن ہائی کورٹ میں انصاف ہوگا، شہباز شریف۔ فوٹو: فائل

DUBLIN: صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے جھوٹی خبر شائع کرنے پر برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف لندن کی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا ہے۔

صدر مسلم لیگ (ن) اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جھوٹی خبر شائع کرنے پر برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف لندن کی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کردیا ہے جس کے بعد عدالت کی جانب سے ڈیلی میل اخبار اور صحافی ڈیوڈ روز کو نوٹس بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

لندن میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ من گھڑت اسٹوری عمران خان نیازی کی ہدایت پر چھاپی گئی، نیب اورنیازی کا گٹھ جوڑ نہ ہوتا تو میرے خلاف آشیانہ کیس نہ ہوتا، چیف جسٹس نے عدالت میں کہا کہ نیب بتائے شہبازشریف نے کہاں کرپشن کی ہے۔

shahbaz sharif latter to court against daily mail britania

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب کا آج تک مجھے فارمل نوٹس نہیں ملا، نوازشریف کی زیر قیادت پاکستان میں کئی ترقیاتی منصوبوں میں سینکڑوں بلین بچائے تاہم عمران خان کے حواریوں نے جو کچھ کیا اس کا لندن ہائی کورٹ میں انصاف ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے دعویٰ 14 جولائی کو ان کے خلاف شائع ہونے والے آرٹیکل پر دائر کیا گیا ہے، آرٹیکل میں شہباز شریف پر برطانوی عوام کے ٹیکس کے پیسے کی خرد برد کا الزام لگایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں