وفاقی حکومت کا آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کو نہ ہٹانے کا فیصلہ

سندھ حکومت بھی دیے گئے ناموں پر ڈٹ گئی اور نئے نام نہ دینے کا اعلان کیا ہے


ویب ڈیسک January 30, 2020
سندھ حکومت بھی دیے گئے ناموں پر ڈٹ گئی اور نئے نام نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کو نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ میں نئے آئی جی کی تعیناتی پر وفاق اور سندھ کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کو نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ نئے آئی جی کی تعیناتی کو گورنر سندھ کی مشاورت سے مشروط کردیا گیا ہے۔

سندھ میں نئے آئی جی کی تعیناتی کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے بھیجے گئے 5 ناموں پر وفاق نے اعتراض اٹھاتے ہوئے سندھ حکومت سے نئے نام مانگے تھے تاہم سندھ حکومت بھی دیے گئے ناموں پر ڈٹ گئی اور نئے نام نہ دینے کا اعلان کردیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی جی سندھ کے نام پر کابینہ نے وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر کو مشاورت کے بعد نئے آئی جی سندھ کے نام دینے کی تجویز دی تھی۔ دوسری جانب حکومت کی اتحادی جماعتوں نے آئی جی سندھ کے معاملے پر وزیراعلیٰ کی گورنر سندھ سے مشاورت لازمی قرار دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔