کرونا وائرس پھیلاؤ کے خدشے کے باعث لوگوں کو چین سے نہیں نکال رہے ڈاکٹر ظفر مرزا

اگر جلد بازی میں لوگوں کو نکالا تو وائرس دوسرے ممالک میں بھی پھیل جائے گا، معاون خصوصی برائے صحت


ویب ڈیسک January 30, 2020
چین میں 4 پاکستانی اس وائرس سے متاثر ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر لوگوں کو چین سے نہیں نکال رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ چین میں اب تک 7831 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق اور 170 اموات ہوچکی ہیں، 15 ممالک میں یہ بیماری پھیل چکی ہے، ان ممالک کے افراد ماضی قریب میں چین سفر کرچکے ہیں تاہم پاکستان میں اب تک کرونا وائرس سے کوئی شخص متاثر نہیں ہوا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ چین میں 4 پاکستانی اس وائرس سے متاثر ہیں، ہم عجلت میں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے نقصان اٹھانا پڑے، چین سے پاکستانی شہریوں کو نہ نکالنے کا معاملہ غیر زمہ داری نہیں بلکہ یہ ذمہ داری کا مظاہرہ ہے، اگر جلد بازی میں لوگوں کو نکالا تو وائرس دوسرے ممالک میں بھی پھیل جائے گا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت نے صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے جب کہ چین میں پاکستانی متاثرہ اسٹوڈنٹس کی صحت بھی بہتر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب چین سے شہری آئیں گے تو ان کی اسکیننگ کا بندوبست کیا ہوا ہے، جو چینی شہری آئیں گے وہ 14 روز نگہداشت میں رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔