سندھ حکومت کا پرتگالی فٹبال کوچز بلانے کا فیصلہ

سندھ کے محکمہ کھیل کو پرتگالی کوچز کو باضابطہ دعوت دینے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے


Staff Reporter January 30, 2020
سندھ کے محکمہ کھیل کو پرتگالی کوچز کو باضابطہ دعوت دینے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ سندھ نے پرتگالی سے فٹبال کوچز بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پرتگال کے سفیر پولو نیوس پوکنو نے جمعرات کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ لیاری کے بچوں کو فٹبال کا شوق ہے، چاہتا ہوں کہ انھیں پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ پروفیشنل عالمی میچز کھیل سکیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں پرتگال کے سفیر نے فٹبال کوچز کو کراچی بلانے پر اتفاق کیا جب کہ سندھ کے محکمہ کھیل کو پرتگالی کوچز کو باضابطہ دعوت دینے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔