عالمی منڈی سمیت پاکستان میں بھی سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

فی تولہ سونا 91500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 78446 روپے ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے سے 1580 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی. فوٹو : فائل

MUZAFFARABAD:
عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 9 ڈالر اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 256 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کے اضافے سے 1580 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی نظر آیا اور جمعرات کو ملک میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 256 روپے کا اضافہ ہوگیا۔


قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 91 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونےکی قیمت اضافے کے ساتھ 78 ہزار 446 روپے ہوگئی، اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1000 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 857 روپے 33 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

 
Load Next Story