جعلی دستاویز پر کینیڈا جانے والا افغان باشندہ گرفتار

پی آئی اے ویجی لینس ٹیم نے دستاویز کی تصدیق کرائی تو کینیڈا کا ریذیڈنٹس کارڈ جعلی نکلا


طالب فریدی January 30, 2020
پی آئی اے ویجی لینس ٹیم نے دستاویز کی تصدیق کرائی تو کینیڈا کا ریذیڈنٹس کارڈ جعلی نکلا (فوٹو : فائل)

RAWALPINDI: پی آئی اے ویجی لینس کی ٹیم نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران جعلی دستاویز پر کینیڈا جانے والے افغانی باشندے کو حراست میں لے لیا۔

افغانی مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کے ذریعے اسلام آباد سے ٹورنٹو جارہاتھا۔ پی آئی اے کے ویجی لینس آفیسر محمد امتیاز خان نے مسافر میرزادہ سے سفری دستاویز طلب کیے۔

آفیسر کو شک ہوا کہ دستاویز جعلی ہے جس پر آفیسر نے ایف آئی اے سے سفری دستاویز کی تصدیق کرائی تو کینیڈا کا ریذیڈنٹس کارڈ جعلی نکلا۔ پی آئی اے آفیسر نے مسافر کو آف لوڈ کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے امیگریشن کےحوالے کردیا۔ ایف آئی اے نے مسافر کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش کے لیے پاسپورٹ سیل منتقل کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔