کرونا وائرس پاکستان نے چین کیلیے تمام پروازیں معطل کردیں

فضائی آپریشن کی معطلی کا فیصلہ دو فروری تک برقرار رہے گا، فیصلے میں توسیع کا معاملہ بعد میں طے کیا جائے گا


ویب ڈیسک January 31, 2020
آپریشن معطلی کا فیصلہ دو فروری تک برقرار رہے گا، فیصلے میں توسیع کا معاملہ بعد میں طے کیا جائے گا (فوٹو : فائل)

کرونا وائرس کے ملک میں پھیلنے کے خدشے کے سبب پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے معاملے پر پاکستان نے چین کے لیے فضائی آپریشن معطل کردیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ چین کے لیے فوری طور پر تمام فلائٹ آپریشنز کو معطل کردیا جائے۔

یہ پڑھیں :وائرس پھیلاؤ کے باعث لوگوں کو چین سے نہیں لارہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ابتدائی طور پر تمام فلائٹس آپریشن کی 2 فروری تک معطلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، 2 فروری کے بعد پاکستان چین کے درمیان فضائی آپریشن سے متعلق جائزہ لینے کے بعد دوبارہ فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 170 ہوگئی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں