آسٹریلوی انڈر 19 کرکٹرز پر نسلی تعصب کے الزامات عائد ہوگئے

کرکٹ آسٹریلیا نے متنازع پوسٹ اور کمنٹس کرنے والے پلیئرز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے متنازع پوسٹ اور کمنٹس کرنے والے پلیئرز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔فوٹو : فائلکرکٹ آسٹریلیا نے متنازع پوسٹ اور کمنٹس کرنے والے پلیئرز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔فوٹو : فائل

کرکٹ آسٹریلیا نے متنازع پوسٹ اور کمنٹس کرنے والے پلیئرز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔فوٹو : فائل

آسٹریلوی انڈر 19 کرکٹرزپر نسلی تعصب کے الزامات عائد ہوگئے، انھیں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔


بدھ کے روز پوچیف اسٹروم میں بھارت کیخلاف ورلڈ کپ کوارٹر فائنل سے قبل 17 سالہ جیک فریسر میک گورک نے انسٹا گرام پر شیئر شدہ پوسٹ میں لکھا کہ ' کوارٹر فائنلز ہم آرہے ہیں'۔کمنٹس میں ساتھی کھلاڑیوں نے ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں لفظ بناکر بھارتی شائقین اور ان کے لہجے کا مذاق اڑایا، اگرچہ جلد ہی یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی تاہم برہم بھارتی بدستور سوشل میڈیا پر نوجوان آسٹریلوی کرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

لٹل کینگروز کو اس مقابلے میں شکست ہوگئی تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے متنازع پوسٹ اور کمنٹس کرنے والے پلیئرز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
Load Next Story