کرایے میں اضافہ واپس نہ لینے پر آن لائن بس سروس بند کر دینگے وزیر ٹرانسپورٹ

وزیر ٹرانسپورٹ نے آن لائن بس سروس آپریٹرز کو طلب کر لیا ہے۔


Staff Reporter January 31, 2020
وزیر ٹرانسپورٹ نے آن لائن بس سروس آپریٹرز کو طلب کر لیا ہے۔ فوٹو: فائل

وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے نجی بس سروس کی انتظامیہ کو انتباہ کیا ہے کہ کرایوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو آن لائن بس سروس بند کی جاسکتی ہے۔

اویس قادر شاہ نے نجی بس سروس کی انتظامیہ کو انتباہ کیا ہے کہ کرایوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو آن لائن بس سروس بند کی جاسکتی ہے انھوں نے کہا کہ کرایوں میں اضافے پر قانونی کارروائی بھی کریں گے دو سو فیصد اضافہ ظالمانہ اقدام ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے آن لائن بس سروس آپریٹرز کو طلب کر لیا ہے۔

دوسری جانب آن لائن بس سروس کے کرایوں میں اضافے کو شہریوں نے بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں