بلڈ بینکس کی رجسٹریشن و نگرانی کیلیے سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی قائم

اتھارٹی کو غیر قانونی اور قواعد پر پورا نہ اترنے والے بلڈ بینکس کے لائسنس منسوخ کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا


Staff Reporter January 31, 2020
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اتھارٹی کی چیئرپرسن ہوں گی، اتھارٹی میں 2 اراکین صوبائی اسمبلی شامل ہوں گے فوٹو: فائل

محفوظ انتقال خون کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ صحت سندھ نے سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محکمہ صحت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اتھارٹی کی چیئرپرسن ہوں گی، اتھارٹی میں 2 اراکین صوبائی اسمبلی شامل ہوں گے۔

اتھارٹی میں شامل ممبران اسمبلی کی نامزدگی اسپیکر سندھ اسمبلی کریں گے، سیکریٹری صحت، آغا خان اسپتال اور ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کے خون کی بیماریوں کے ماہرین بھی اتھارٹی کے ممبر ہوں گے، اتھارٹی میں ریجنل بلڈ سینٹرز کے نمائندے بھی شامل ہوں گے جبکہ سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی ذمے داری ہو گی کہ وہ محفوظ انتقال خون کے لیے جامع پالیسی تشکیل دے گی۔

بلڈ بینکس کی رجسٹریشن اور لائسنسنگ دینے کا اختیار بھی اتھارٹی کو حاصل ہو گا، اتھارٹی کو غیر قانونی اور قواعد پر پورا نہ اترنے والے بلڈ بینکس کے لائسنس منسوخ کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا، واضح رہے کہ محفوظ انتقال خون کے لیے حکومت سندھ نے 2017 میں سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن ایکٹ پاس کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں