6 ماہ میں اسٹیٹ بینک سے ایک روپیہ قرض نہیں لیا حفیظ شیخ

حکومت برآمدات پر مبنی اقتصادی بڑھوتری کے لیے کوششیں کر رہی ہے، مشیر برائے خزانہ و محصولات


APP/Numainda Express January 31, 2020
حکومت برآمدات پر مبنی اقتصادی بڑھوتری کے لیے کوششیں کر رہی ہے، مشیر برائے خزانہ و محصولات ۔ فوٹو : فائل

QUETTA: وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ 6ماہ کے دوران سٹیٹ بنک سے ایک روپیہ قرض نہیں لیا۔

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ 6ماہ کے دوران سٹیٹ بنک سے ایک روپیہ قرض نہیں لیا۔

مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت برآمدات پر مبنی اقتصادی بڑھوتری کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ سرمایہ کاری نہ ہونے اور صرف کھپت کی بنیاد پر ہونے والی بڑھوتری پائیدار ثابت نہیں ہو سکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں