آٹا بحران میں پنجاب کی 204 فلور ملیں ملوث نکلیں

آٹا سکینڈل میں ملوث فلور ملوں کو5کروڑ 62لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا، ترجمان محکمہ خوراک


Numainda Express January 31, 2020
آٹا سکینڈل میں ملوث فلور ملوں کو5کروڑ 62لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا، ترجمان محکمہ خوراک۔ فوٹو : فائل

پنجاب بھر میں گزشتہ دو ماہ کے دوران آٹے کے بحران اور قیمتوں میں اضافے کرنے میں 204فلور ملیں ملوث پائی گئیں۔

محکمہ خوراک کے ترجمان کے مطابق آٹا سکینڈل میں ملوث فلور ملوں کو5کروڑ 62لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آٹا بحران میں ملوث فلور ملز میں سے 14کا تعلق لاہور ڈویژن سے ہے، جبکہ دوسرے نمبر پر راولپنڈی کی8فلور ملز کیخلاف لائسنس معطلی کی کارروائی کی گئی۔

واضح رہے کہ ایک ماہ25دن کے دوران پنجاب کے نو ڈویژنوں میں قائم 28ملوں کے لائسنس معطل جبکہ 176ملوں کا کوٹہ معطل کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں