ایم کیوایم رابطہ کمیٹی میں توسیعمزید 3رہنما شامل

سینئر رہنما فاروق ستار ،رشید گوڈیل اور سیف یار خان کو رابطہ کمیٹی کا رکن مقررکردیا گیا


ویب ڈیسک November 16, 2013
سینئر رہنما فاروق ستار ،رشید گوڈیل اور سیف یار خان کو رابطہ کمیٹی کا رکن مقررکردیا گیا ۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی میں توسیع کردی گئی ہے اور مزید 3رہنمائوں کو رابطہ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام تنظیمی شعبوں کا ہنگامی اجلاس طلب کیا،اجلاس میں اہم تنظیمی امور زیرغورآئےاور ملکی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار ،رشید گوڈیل اور سیف یار خان کو رابطہ کمیٹی کا رکن مقررکیاگیا جبکہ بابر غوری اور عادل صدیقی کو رابطہ کمیٹی کا معاون مقرر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی گئی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔