بلوچستان فائرنگ سے6 افراد ہلاک 2 نیٹوکنٹینر نذر آتش

فائرنگ کے واقعات کوئٹہ، خضدار،ژوب میں پیش آئے،5افراد زخمی


Numainda Express September 04, 2012
فائرنگ کے واقعات کوئٹہ، خضدار،ژوب میں پیش آئے،5افراد زخمی ، فوٹو : فائل

کوئٹہ اوراندرون صوبہ فائرنگ کے مختلف واقعات میں اہلسنت والجماعت کے ضلعی ترجمان سمیت6افرادجاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے 2نیٹوکنٹینرکوآگ لگادی گئی، دوافراد کو اغوا کرلیاگیا ۔

خضدار سے نمائندے کے مطابق پیر کو کرخ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص عمران ولد ٹھیکیدار عبدالحکیم جاں بحق ہوگیا جبکہ نامعلوم افرادنے چاکر خان روڈ پر اسٹیشنری کی دکان پر فائرنگ کرکے حافظ ثنا اﷲ کو قتل کر دیا، ایک اور واقعہ میں چاندنی چوک کے قریب فائرنگ سے محمد اشرف اور ریاض احمد نامی افراد جاں بحق ہوگئے۔

اہلسنت والجماعت کے ضلعی امیر مولانا اﷲ بخش نے بتایا کہ حافظ ثنا اﷲ صدیقی ان کی جماعت کے ضلعی پریس سیکریٹری تھے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ حافظ ثناء اﷲ کے قاتلوں کو فوری طورپر گرفتارکرکے کیفرکردار تک پہنچایاجائے، ژوب سے نمائندے کے مطابق دوگروہوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص باران خان ہلاک ہوگیا کوئٹہ کے علاقے کیرانی روڈ پر نامعلوم افراد نے خنجروں سے اسماعیل نامی شخص کوقتل کردیا۔

ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ سے نامعلوم افراد زمینوں پر کام کرنے والے دو مزدوروں نورخان اورحضوری کو اغواکرکے لے گئے ، ڈھاڈر سے نمائندے کے مطابق ڈھاڈر میں نیٹ کے تین کنٹینر جوکوئٹہ سے قندہار جارہے تھے کوگولیوں کا نشانہ بنایاگیا فائرنگ کے بعد2 کنٹینرز کو آگ لگادی جبکہ فائرنگ سے3افراد حقیر احمد ، نظامت خان اور عبداﷲ سکنہ آزاد کشمیر شدید زخمی ہوگئے ،

منگولی کے علاقے میں گذشتہ دنوں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا آئل ٹینکر ڈرائیور خان محمد کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑگیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |