پی ایس ایل 5 کے گانے پر تنقید علی ظفر بھی میدان میں آگئے

جتنا پیار آپ نے مجھے دیا اسی طرح آپ دوسرے فنکاروں کی کوششوں کو بھی سراہیں، علی ظفر

آپ لوگوں کی جانب سے ملنے والی محبت اورحمایت کا مشکور ہوں، علی ظفر فوٹوانٹرنیٹ

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کے آفیشل گانے''تیار ہیں'' پر کی جانے والی تنقید علی ظفر سے برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے گانے اور گلوکاروں کی حمایت میں ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔

تین روز قبل پی ایس ایل 5 کا آفیشل گانا ''تیار ہیں'' ریلیز کیا گیا جسے پاکستان کے 4 بڑے گلوکاروں علی عظمت، عارف لوہار، ہارون رشید اورعاصم اظہر نے مل کر گایا ہے۔ تاہم گانے کی ریلیز کے بعد بہت سے لوگوں کی امیدیں مایوسی میں بدل گئیں کیونکہ گزشتہ سیزن کی طرح اس بار بھی پی ایس ایل کا نیا گانا لوگوں کی توقعات پر پورا نہیں اترا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پی ایس ایل کا نیا گانا سن کر مداح مایوس، علی ظفر کی یادستانے لگی

سوشل میڈیا پر جہاں لوگ گانے پر تنقید کررہے ہیں وہیں پی سی بی انتظامیہ اور گلوکاروں پر بھی شدید تنقید کی جارہی ہے اور پی ایس ایل کے شائقین کو ایک بار پھر علی ظفر کی یاد ستانے لگی ہے جنہوں نے پی ایس ایل کے ابتدائی سیزن کے گانے گائے تھے جنہیں بے تحاشہ مقبولیت ملی تھی اور لوگ آج تک ان گانوں کو بھول نہیں پائے ہیں۔


https://www.youtube.com/watch?v=NFqzetIVKrQ

سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پرعلی ظفر نے پی ایس ایل کے نئے گانے اور چاروں گلوکاروں کی حمایت میں ٹوئٹ کیا ہے۔ علی ظفر نے تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ لوگوں کی جانب سے ملنے والی محبت اورحمایت کا مشکور ہوں۔

میں آپ سب سے گزارش کرتاہوں کہ جتنا پیار آپ نے مجھے دیا اسی طرح آپ دوسرے فنکاروں کی کوششوں کو بھی سراہیں۔ ہم سب ایک بڑا خاندان ہیں اور پی ایس ایل میں بھی ایسا ہی ہے۔ پی ایس ایل پاکستان سے ہے اور ہماری موسیقی بھی۔ اس ٹوئٹ کے ساتھ علی ظفر نے پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔



https://www.youtube.com/watch?v=7nOR4XEL47M&feature=emb_logo
Load Next Story