پارلیمان اور کچھ کرے نہ کرے صرف سود کا ہی خاتمہ کردے علی محمد خان

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہ ختم کیا جارہا ہے اور نہ ہی اس کا نام تبدیل کیا گیا ہے، وزیرمملکت پارلیمانی امور


ویب ڈیسک January 31, 2020
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہ ختم کیا جارہا ہے اور نہ ہی اس کا نام تبدیل کیا گیا ہے، وزیرمملکت پارلیمانی امور

وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے زور دیا ہے کہ موجودہ پارلیمان کچھ کرے نہ کرے صرف سود کا ہی خاتمہ کردے۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ بتایاجائے ریاست مدینہ میں سود کب ختم ہوگا، سود کو تحفظ دینے والے 29 قوانین میں ترامیم لایا ہوں مگرکچھ جماعتوں کو مسئلہ ہے۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ ہم نے کب کہہ دیا ہم نے ریاست مدینہ بنادی؟، ہم تو ریاست مدینہ بنانے بلکہ ان کے قدموں پر چلنے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان پہلا وزیر اعظم ہے جو وہ بات کرتا ہے جو محراب و منبر پر ہوتی تھی، یہ پارلیمان اور کچھ کرے یا نہ کرے صرف سود کا ہی خاتمہ کردے، اس کے لئے قوانین تبدیل کرنا ہوں گے۔

پی پی پی کی رکن نفیسہ شاہ نے پوچھا کہ حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام کیوں تبدیل کیا ؟۔

علی محمد خان نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہ ختم کیا جارہا ہے اور نہ ہی اس کا نام تبدیل کیا گیا ہے، بلکہ نئے پروگرام نئے نام سے شروع کئے گئے ہیں، احساس پروگرام سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ختم نہیں ہو گا، ہم نے پروگرام کا فنڈ 100 ارب روپے سے بڑھا کر 190 ارب روپے سے زائد کر دیا ہے، ریاست مدینہ ہے ہی احساس کانام اس لئے احساس قومی پروگرام کے نیچے بہت سے پروگرام ہیں جن میں بے نظیر انکم سپورٹ بھی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |