بڑے کرپٹ لوگ ملک لوٹیں گے تو پکڑے بھی جائیں گے وزیراعظم

ادارے اتنے مضبوط کردوں گا جتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے، عمران خان


ویب ڈیسک January 31, 2020
احتساب کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ احتساب کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے اور بڑے کرپٹ لوگ ملک لوٹیں گے تو پکڑے بھی جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر قانون بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں بابر اعوان نے وزیراعظم کو مختلف آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ادارے اتنے مضبوط کردوں گا جتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے، اداروں کا نام ریاست بھی ہے اور جمہوریت بھی ہے، احتساب، شفافیت اور اصلاحات سب سے بڑی ترجیحات ہیں، بڑے کرپٹ لوگ ملک لوٹیں گے تو پکڑے بھی جائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احتساب کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے، احساس پروگرام کے تحت نچلے طبقے کو اوپر اٹھائیں گے۔ بابراعوان نے کہا کہ احتساب اور ریفارمز کا ایجنڈا حکومت کی درست سمت کا تعین ہے، حالات میں بہتری کے ثمرات جلد عام عوام تک پہنچ سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں