وزیراعظم سے وزیراعلیٰ کے پی کی ملاقات صوبے کے سیاسی امور پر تبادلہ خیال

ملاقات میں کابینہ سے فارغ صوبائی وزراء کے معاملے پر تحمل کے ساتھ معاملات آگے بڑھانے پر بھی اتفاق

ملاقات میں کابینہ سے فارغ صوبائی وزراء کے معاملے پر تحمل کے ساتھ معاملات آگے بڑھانے پر اتفاق۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کی جس میں صوبے کے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات کی جس میں صوبے کے سیاسی اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے وزیراعظم کو قبائلی اضلاع سمیت صوبہ میں امن و امان کی صورت حال کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں کابینہ سے فارغ صوبائی وزراء کے معاملے پر وزیراعظم کے دورہ ملائشیا کے بعد مشاورت اور فوری فیصلہ کرنے کے بجائے تحمل کے ساتھ معاملات آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
Load Next Story