پاکستان ریلوے ایک کرپٹ ادارہ ہے شیخ رشید کا اعتراف

موجودہ دورہ حکومت میں ریلوے خسارہ ختم ہونا ممکن نہیں، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک January 31, 2020
موجودہ دورہ حکومت میں ریلوے خسارہ ختم ہونا ممکن نہیں، وفاقی وزیر ریلوے۔ فوٹو: فائل

TEHRAN: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے ایک کرپٹ ادارہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اعتراف کیا کہ پاکستان ریلوے ایک کرپٹ ادارہ ہے اور موجودہ دورہ حکومت میں ریلوے خسارہ ختم ہونا ممکن نہیں۔ اسکے علاوہ شیخ رشید نے تیز گام حادثے سے متعلق رپورٹ بھی مسترد کر کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ شارٹ سرکٹ نہیں بلکہ سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ریلوے خسارہ کیس میں چیف جسٹس نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ ریلوے میں کوئی چیز درست نہیں چل رہی اور اس سے زیادہ کرپٹ پاکستان میں کوئی ادارہ نہیں، ریلوے والا روز حکومت گراتا اور بناتاہے، لیکن وزارت سنبھال نہیں پا رہے، ریلوے کا پورا محکمہ سیاست میں پڑا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں