بھٹ شاہ سماج دشمنوں کےخلاف آپریشن16اشتہاری گرفتار اسلحہ و منشیات برآمد

کئی علاقوں میں چھاپے،مٹیاری میں مثالی امن ترجیح ہے،ایس ایس پی کاعاشورہ پر امن قائم رکھنےپر مذہبی جماعتوں سے اظہار تشکر

حساس مقامات کے باعث محرم میں امسال امن وامان برقرار رکھنا بہت بڑا چیلنج تھا،ایس ایس پی۔ فوٹو: فائل

سماج دشمنوں کے خلاف پولیس کا آپریشن، مختلف تھانوں کی پولیس نے کئی مقامات پر چھاپے مار کر 16 اشتہاری ملزموں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

ایس ایس پی مٹیاری امجد شیخ نے کہا ہے کہ عاشورہ پر امن وامان قائم رکھنے پر مذہبی جماعتوں اور معززین شہر کا شکر گزار ہوں ، پولیس نے عاشورہ کو پرامن بنانے کے لیے دن رات محنت کی، رینجرز کا تعاون بھیتعریف کے لائق ہے۔




ایس ایس پی نے ایکسپریس سے گفتگو میں بتایا کہ مٹیاری، ہالا، بھٹ شاہ، سعید آباد سمیت ضلع بھر میں کئی حساس مقامات کے باعث محرم میں امسال امن وامان برقرار رکھنا بہت بڑا چیلنج تھاجسے مذہبی جماعتوں، معززین شہر اور رینجرز کی مدد سے یقینی بنایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ اگر سب ملکہ اتحاد کے ساتھ خلوص نیت سے کام کرتے رہیں تو ملک میں امن قائم کرنا مشکل نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان کی دلی خواہش کہ مٹیاری میں مثالی امن قائم ہو۔
Load Next Story