جے یو آئی کی 5 فروری سے ایک اور حکومت مخالف تحریک کی تیاری

مشترکہ احتجاجی حکمت عملی کا آغاز 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر سے کیا جائے گا، ذرائع


Numainda Express January 31, 2020
مشترکہ احتجاجی حکمت عملی کا آغاز 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر سے کیا جائے گا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کرحکومت مخالف تحریک کی تیاری کرلی۔

مولانا فضل الرحمن اس بار اکیلے نہیں بلکہ اپوزیشن کی پانچ جماعتیں بھی ان کے ساتھ ہوں گی۔ ان میں خیبر پختونخوا میپ، نیشنل پارٹی، جے یو پی، جمیعت اہلحدیث، قومی وطن پارٹی شامل ہیں۔ جے یوآئی (ف) کے ذرائع کے مطابق مشترکہ احتجاجی حکمت عملی کا آغاز 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر سے کیا جائے گا۔

9 فروری کو لاہور میں احتجاجی کنونشن ہوگا، 15 فروری کو اسلام آباد میں اپوزیشن کے احتجاجی کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ 23 فروری کو کراچی اور یکم مارچ کو پشاور میں احتجاجی کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کنونشنز سے مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ سمیت مرکزی رہنما خطاب کریں گے، ملک گیر کنونشنز کے انعقاد کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کے طریقہ کار کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں