حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

اوگرا کی جانب سے حکومت کو پٹرول کی قیمت میں 6 پیسے کمی کی سفارش کی گئی تھی


ویب ڈیسک January 31, 2020
اوگرا کی جانب سے حکومت کو پٹرول کی قیمت میں 6 پیسے کمی کی سفارش کی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے گزشتہ روز حکومت کو پٹرول کی قیمت میں 6 پیسے اور مٹی کا تیل 66 پیسے سستا کرنے کی تجویز دی گئی تھی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 47 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی تاہم حکومت نے سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے اعلان کے بعد فروری میں پیٹرول کی قیمت 116.6 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 127.26، مٹی کے تیل کی قیمت 99.45 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 84.51 روپے فی لیٹر رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں