سرکاری ملازمتیں نہ ملنے کیخلاف معذورین کی ہڑتال جاری

کوٹے پر عمل درآمد کرایا جائے، سینٹر عاجز دھامرہ نے دوبارہ رابطہ نہیں کیا، مظاہرین

حیدرآباد: کوٹے پر سرکاری ملازمت نہ ملنے کے خلاف معذورین بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں ۔ فوٹو : شاہد علی/ ایکسپریس

سرکاری اداروں میں ملازمت پر معذوروں کے لیے مختص 2فیصد کوٹے پر عملدرآمد نہ کیے جانے کے خلاف معذور افراد کا اسپیشل سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت حیدرآباد پریس کلب کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال سلسلہ 27 ویں روز بھی جاری رہا۔

اس موقع پر محمد رفیق، طارق راؤ، انعم ودیگر نے کہا کہ یوم عاشور پر لوگ اپنے گھروں میں لنگر و نیاز کرنے میں مصروف تھے لیکن معذور افراد 10محرم کو بھی اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے تھے۔




انھوں نے بتایا کہ پی پی کے سنیٹر عاجز دھامراہ نے بھوک ہڑتالیوں سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ وزیر اعلیٰ سندھ سے بات چیت کر کے معذور افراد کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کریں گے اور اس حوالے سے بہت جلد آگاہی دیں گے لیکن 6روز گزر جانے کے باوجود بھی سنیٹر عاجز دھامرہ کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ معذور افراد کے لیے سرکاری اداروں میں ملازمت کے لیے مختص 2 فیصد کوٹے پر عملدرآمد کروایا جائے۔
Load Next Story