کے کے ایف نے ایک ہزار عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی

امسال بھی9 اور10 محرم کو اسٹیشن روڈ پر امدادی کیمپ لگایا گیا،، تاجروں، ذمے داران کا دورہ


Press Release November 17, 2013
حیدرآباد: یوم عاشور پر کے کے ایف کے مرکزی کیمپ میں زخمی عزاداروں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔ فوٹو : فائل

متحدہ کے ذیلی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام امسال بھی9 اور10 محرم کو عزادارانِ حسین کو طبی امداد فراہم کرنے کیلیے اسٹیشن روڈ پر امدادی کیمپ لگایا گیا۔

جس میں تقریباً ایک ہزار سے زائد عزاداران کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ کیمپ میں جوائنٹ زونل انچارج عابد غوری و اراکین زونل کمیٹی حق پرست ارکان اسمبلی سمیت دیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔ حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ کے اعلی حکام سمیت چیمبر آف کامرس کے سابق صدر حاجی یعقوب، ندیم صدیقی و دیگر اورعزادار انجمنوں کے عہدیداران نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔ عابد غوری نے کہا کہ یومِ عاشور ہمیں بدی کی قوتوں کیخلاف متحد ہوکر جدوجہد کرنے کا درس دیتا ہے۔



قائدِ تحریک الطاف حسین مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ فسادات کے خاتمے کیلیے مخلصانہ اور عملی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ کیمپ میں عزاداران کو بر وقت طبی امداد پہنچانے کیلیے بڑے پیمانے پر ادویہ اور طبی آلات کا بھی انتظام تھا اور ایمر جنسی کی صورت میں کئی عزاداران کو ایمبولینسز کے ذریعے اسپتالوںتک پہنچایا گیا۔

کیمپ کے علاوہ ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف، کے کے ایف رضا کاروں اور 10 ایمبولینسز پر مشتمل گشتی امدادی ٹیموں نے میمن محلہ، کھائی روڈ، سرے گھاٹ، کھاتہ چوک، مرزا پاڑہ، کراچی ہوٹل، اسلام آباد چوک، لطیف آباد نمبر 9 اور 12 ٹنڈو فضل، ٹنڈو میر محمود، حسین آباد، نارا جیل، ہوسڑی، قاسم آباد شیدی گوٹھ میں نکلنے والے ماتمی جلوس، ہائی دوس اور تعزیہ و علم کے جلوسوں میں بھی لوگوں کو طبی امداد فراہم کی ۔ علاوہ ازیں متحدہ کے ذمے داران نے قدم گاہ مولیٰ علی سے نکالے گئے انجمن حیدری کے مرکزی جلوس میں بھی شرکت کی جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر جلوسوں میں بھی اراکین زونل کمیٹی اور حق پرست ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں