مکلی قبرستان سے تاریخی پتھروں کی چوری کا سلسلہ جاری
مزارات کھنڈرات میں تبدیل ہونے لگے، زائرین سے روزانہ بھتہ بھی وصول کیا جانے لگا
مکلی کے تاریخی قبرستان سے قیمتی پتھروں کی چوری کا سلسلہ جاری، آنے والے زائرین اور سیاحوں سے ٹیکس کے نام پر لاکھوں روپے کی لوٹ مار۔
تفصیلات کے مطابق مکلی کا تاریخی قبرستان میں مغلیہ دور کے مختلف سرکردہ افراد کے مقبرے ہیں جو اب اپنی تاریخی حیثیت کھوتے جارہے ہیں۔
کیونکہ اس قبرستان سے تاریخی قیمتی پتھروں کی چوری کا سلسلہ جاری ہے اور تمام بڑے بڑے مزارات کھنڈ رات میں تبدیل ہوتے جارہے ہیں۔ اسکے علاوہ تاریخی قبرستان کو دیکھنے کے لیے آنے والے سیاحوں اور درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابیؒ کے مزار پر زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی گاڑیوں کو روک کر روزانہ ٹیکس کے نام پر ہزاروں روپے بھتہ وصول کیا جارہا ہے۔