کورونا وائرس کی تشخیصی کٹس پاکستان پہنچ گئیں

نجی شعبے میں بعض امپورٹرز نے کرونا وائرس کی تشخیصی کٹس منگوانے کے لیے آرڈرز دے دیے


ریجا فاطمہ/Tufail Ahmed February 01, 2020
نجی شعبے میں بعض امپورٹرزنے کرونا وائرس کی تشخیص کی کٹس منگوانے کیلیے آڈر دیدیئے ہیں۔ فوٹو : فائل

دنیا میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس کی تشخیصی کٹس پاکستان پہنچ گئیں جبکہ کراچی کے بعض امپوٹرز کی جانب سے بھی بیرون ملک سے کٹس درآمد کی جارہی ہیں جو آئندہ چند یوم میں کراچی میں دستیاب ہوگی۔

نجی شعبے میں بعض امپورٹرز نے کرونا وائرس کی تشخیص کی کٹس منگوانے کیلیے آرڈر دے دیے ہیں، 31 جنوری کو جاری کردہ حکم نامے میں سندھ گورنمنٹ نیو کراچی اسپتال، ابراہیم حیدری اسپتال، چلڈرن اسپتال، نیو کراچی اسپتال، پولیس اسپتال، لیاری جنرل اسپتال، سروسز اسپتال، لیاقت آباد اسپتال، کورنگی اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ کو آئیسولیشن یونٹ قائم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلیے کراچی میں 4 آئسولیشن وارڈ قائم

وزیر صحت سندھ و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلیے کراچی میں 4 آئسولیشن وارڈ قائم کر دیے گئے ہیں، تاحال کسی مشتبہ مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، چین میں محصور طالب علموں کے پاکستان آنے پر پاکستان میں بھی کورونا وائرس داخل ہونے کا خدشہ ہے، چین میں محصور طالب علموں کو وہیں طبی امداد دی جائے تو بہتر ہوگا۔

وزیر صحت سندھ و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلیے اقدامات کیے جاچکے ہیں، کراچی میں کورونا وائرس کے لیے 4 آئسولیشن وارڈ قائم کر دیے گئے ہیں جو کہ جناح اسپتال، سول اسپتال، ڈاؤ اوجھا کیمپس اور آغا خان یونیورسٹی اسپتال میں قائم کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں