راولپنڈی میں 203 نجی ہاؤسنگ سوسائٹیزغیرقانونی قرار

ضلعی اداروں کے پاس شہریوں کے اربوں روپے واپس لانے کا کوئی پلان موجود نہیں


ویب ڈیسک February 01, 2020
محکمہ اینٹی کرپشن کو غیر قانونی سوسائٹیزپرنظررکھنے کی ہدایت کردی گئی: فوٹو: فائل

SAN FRANCISCO: راولپنڈی میں 203 نجی ہاؤسنگ سوسائٹیزکوغیرقانونی قرار دے دیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی میں 203 نجی ہاؤسنگ سوسائٹیزکوغیرقانونی قراردے دیا گیا۔ غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکو پلاٹوں کی خریدوفروخت سے روک دیا گیا جس کے باعث شہریوں کے اربوں روپے پھنس گئے۔

آرڈی اے کی حدود میں 79 ہاؤسنگ سوسائٹیزکوغیرقانونی قرار دے دیا گیا جن میں پوٹھوہارٹاؤن میں 46، مری میں 49 اورگوجرخان میں 5 ہاؤسنگ سوسائٹیز شامل ہیں۔

محکمہ اینٹی کرپشن کو غیر قانونی سوسائٹیزپرنظررکھنے کی ہدایت کردی گئی جب کہ ضلعی اداروں کے پاس شہریوں کے اربوں روپے واپس لانے کا کوئی پلان موجود نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں