سانحہ راولپنڈی خفیہ رپورٹ میں پولیسانتظامیہ غفلت کی ذمے دارقرار

ولیس کے سینئر حکام جائے وقوعہ پر اس وقت پہنچے جب حالات انتہائی خراب ہوچکے تھے، رپورٹ


Saleh Mughal/Qaiser Sherazi November 17, 2013
راولپنڈی: یوم عاشور پر ہنگامے کے دوران جلائی جانیوالی دکانوں سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ فوٹو : ایکسپریس/ فائل

خفیہ ادارے نے سانحہ راولپنڈی کی رپورٹ پنچاب حکومت کو ارسال کردی ہے جس میں راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے ۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پولیس کے سینئر حکام جائے وقوعہ پر اس وقت پہنچے جب حالات انتہائی خراب ہوچکے تھے۔ رپورٹ کے مطابق انتظامیہ اور پولیس نے امن کمیٹی کے اراکین کو اپنے ساتھ نہیں رکھا اور جب واقعہ پیش آیا تو امن کمیٹی کے اراکین کو تلاش کر کے لایا گیا جس کے باعث وقت کا زیاں ہوا۔



دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران نے ابتدائی رپورٹ میں اپنے انتظامات کو درست قرار دیتے ہوئے سانحے کا سارا ملبہ فریقین پر ڈال دیا ہے۔ یہ رپورٹ تحریری طور پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کو پیش کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ ان کے تمام انتظامات فول پروف تھے مگر شرپسندوں نے اس کے باوجود ہنگامہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں