ایم کیو ایم کو نالائق حکومت کا ساتھ چھوڑ کر ہمارا ساتھ دینا چاہیے سعید غنی

جو لوگ سکون چاہتے ہیں انہیں پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنا ہوگا، سعید غنی


ویب ڈیسک February 01, 2020
پی ٹی آئی کی وجہ سے آج عوام مصیبت میں ہیں، صوبائی وزیر فوٹو: فائل

ROME: وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو نالائق حکومت کا ساتھ چھوڑ کر ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی نے بی آئی ایس پروگرام منظور کیا تھا، بی آئی ایس پی کے فارمز مخالف جماعتوں کو بھی دیئے گئے تھے، بی آئی ایس پی کا نام بدلنے کے لیے قانون بدلنا ہوگا، لوگوں کے دلوں میں بے نظیر بھٹو کا نام ہے، مسلم لیگ (ن) نے بھی بی آئی ایس پی کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں اسلام آباد میں ملاقاتیں کررہے ہیں، ان کی جہانگیرترین سے ملاقات کا علم نہیں، صوبہ سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جا رہا ہے،عملی طور پر پولیس کا سربراہ حکومت کے کہنے پرکام نہیں کررہا، گورنر صاحب صرف موجیں کرنے کے لیے ہیں، وہ تو گورنر ہاؤس میں لگے چپراسی کا بوریا بستر گول نہیں کر سکتے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے آج عوام مصیبت میں ہیں، کوئی طبقہ سکون سے اپنی زندگی نہیں گزار رہا، جو سکون چاہتے ہیں۔ انہیں پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنا ہوگا،ایم کیو ایم کو اس نالائق حکومت کا ساتھ چھوڑ کر ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں