ایل این جی کیس شاہد خاقان عباسی نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی

نیب کی میرے خلاف کارروائی بد دیانتی اور سیاسی بنیادوں پر مبنی ہے، شاہد خاقان عباسی


ویب ڈیسک February 01, 2020
نیب نے شاہد خاقان عباسی کو 18جولائی کو گرفتار کیا تھا فوٹو: فائل

LONDON: ایل این جی کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ضمانت کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیرسٹر ظفر اللہ کے ذریعے دائر درخواست میں شاہد خاقان عباسی نے موقف اختیار کیا ہے کہ نہ تو ان سے کوئی جرم سرزد ہوا اور نہ کسی جرم میں دوسرے کی معاونت کی، نیب کی میرے خلاف کارروائی بد دیانتی اور سیاسی بنیادوں پر مبنی ہے۔ نیب نے انہیں 18 جولائی کو گرفتار کیا اور 10 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں رکھا گیا، وہ 11 اکتوبر سے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں اور اس طرح 191 دن حراست میں گزار چکے ہیں۔ اس دوران بھی نیب میرے خلاف کوئی بھی کیس بنانے میں ناکام رہا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایل این جی کیس کا سارا ریکارڈ حکومت اور نیب کے پاس موجود ہے، متعلقہ عدالت میں کیس کی آئندہ سماعت 4 فروری کو ہوگی لہٰذا نیب ریفرنس میں ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے۔ ٹرائل کورٹ جب بھی طلب کرے گی پیش ہو جاؤں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں