کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر سخت انتظامات

تمام ایئرپورٹس پر 8،8 ہیلتھ یونٹ اور ایک آئیسولیشن وارڈ بنایا جائے گا، ذرائع

مسافروں کے سامان کی اسکریننگ اور اینٹی وائرس اسپرے کیا جائے گا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

حکومت نے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر انتظامات سخت کردیئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کورونا وائرس سے بچاوٴ کے لئے انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ہیں اور اس حوالے سے وزارت قومی صحت اور ایوی ایشن ڈویژن کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بڑے فیصلے کئے گئے ہیں۔


ذرائع کے مطابق حکومت نے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر ہیلتھ یونٹ اور آئیسولیشن روم بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام ایئرپورٹس پر 8،8 ہیلتھ یونٹ قائم کیے جائیں گے، اور ہر ایئرپورٹ پر ایک آئیسولیشن وارڈ بھی بنایا جائے گا اور مشکوک مسافر کو ایئرپورٹ پر قائم آئیسولیشن وارڈ منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ایئرپورٹس پر ہیلتھ یونٹس سول ایوی ایشن کے تعاون سے قائم کیے جائیں گے اور ان یونٹس پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور سول ایوی ایشن کا عملہ تعینات ہوگا، بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی جائے گی اور مسافروں میں کورونا وائرس کے علاوہ دیگر بیماریوں کی بھی تشخیص کی جائے گی، جب کہ مسافروں کے سامان کی اسکریننگ اور اینٹی وائرس اسپرے کیا جائے گا۔
Load Next Story