سندھ کے مزید 2 بچوں میں پولیو کی تصدیق ہوگئی

جیکب آباد کے 5 سالہ اور میرپورخاص کے 4 سالہ بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی، انسداد پولیوسیل


ویب ڈیسک February 01, 2020
رواں سال پولیو کے سندھ سے 2 اور ملک بھر سے 6 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، انسداد پولیو سیل۔ فوٹو:فائل

سندھ میں مزید 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں پولیو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے اور اب سندھ میں مزید دو پولیو کیسز سامنے آگئے ہیں، انسداد پولیوسیل کے مطابق جیکب آباد کے 5 سالہ بچے اور میرپورخاص کے 4 سالہ بچے میں پولیو کی تصدیق ہوگئی، دونوں بچے 2019 کے متاثرہ کیس ہیں۔

انسداد پولیوسیل کے مطابق رواں سال پولیو کے سندھ سے 2 اور ملک بھر سے 6 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، جب کہ سال 2019 میں سندھ بھر سے پولیو کے 30 اور ملک بھر سے 144 کیس رپورٹ ہوئے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں