
ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری میں گزشتہ روز کشیدگی کے بعد رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔ دبئی چوک کے قریب کارروائی کے دوران ہونے والے مقابلے میں گینگ وار کے 4 اہم کارندے مارے گئے۔ ہلاک ملزمان کی شناخت محمد حکیم عرف چھوٹا جھینگو ،عمر عرف جادو،شبیر عرف گوگا اور محسن بابا کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق بابالاڈلا، وصی اللہ لاکھو اور فیصل پٹھان گروپ سے تھا، مقتول ملزمان قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
دوسری جانب لیاری کے مختلف علاقوں میں اب بھی کشیدگی برقرار ہے، دبئی چوک، چاکیواڑہ، جھٹ پٹ مارکیٹ، بغدادی، کھڈہ مارکیٹ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں خوف و ہراس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔