شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ 2 اہل کار زخمی

یکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا۔


ویب ڈیسک November 17, 2013
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، فوٹو؛ فائل

میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز سے نافذ کرفیو کے دوران سیکیورٹی فورسز کے اہلکار گشت کررہے تھے کہ میر علی کے قریب سڑک پر نصب دھماکا خیز مواد کو اس وقت اڑایا گیا جب سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی قریب آئی، دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں میر علی کیمپ منتقل کردیا گیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا ، واقعے کے بعد فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں