موجودہ صورتحال میں ہوش سےکام نہ لیا توہم بھی ملک کیخلاف سازش میں شریک سمجھےجائیں گےالطاف حسین

شیعہ سنی اکابرین پر مشتمل کمیٹیاں متعلقہ علاقوں میں شرپسندوں پر نظررکھنےکےلئے باقاعدہ ڈیوٹیاں دیں،قائد ایم کیو ایم


ویب ڈیسک November 17, 2013
پاکستان کو نازک صورت حال کا سامنا ہے دشمن کسی بھی طریقے سے پاکستان کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے، الطاف حسین فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ دشمن ہرطرح سے ملک کو کمزور کرنے کے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے، اگر ہم نے ہوش کے بجائے جوش سے کام لیا تو پھر ہم بھی دشمنوں کی سازشوں میں برابر کے شریک سمجھے جائیں گے۔

لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو بہت ہی نازک صورت حال کا سامنا ہے، دشمن کسی بھی طریقے سے پاکستان کو صفحہ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے جس کے لئے ہر قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال ئے جارہے ہیں، ایسی صورتحال میں ہمیں جذبات اور اشتعال کے بجائے نہایت ہوشمندی اورصبر و برداشت سے کام لیناہوگا، اگرہم نے ہوش کے بجائے جوش سے کام لیا توپھر ہم بھی دشمنوں کی سازشوں میں برابرکے شریک سمجھے جائیں گے۔

الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پورے ملک کو فرقہ وارانہ فسادات کی آگ میں جھونکنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ملت اسلامیہ اور تمام پاکستانی اپنے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کرکے فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کو ناکام بنادیں۔ عوام کسی بھی واقعے پر فوری رد عمل کے بجائے اس کی تصدیق کریں۔ ملک بھر میں شیعہ سنی اکابرین پر مشتمل امن کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو متعلقہ علاقوں میں شرپسندوں پر نظر رکھنے کے لئے باقاعدہ ڈیوٹیاں دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں