بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ سے شہری زخمی

45 سالہ شخص کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، آئی ایس پی آر

بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے 45 سالہ شخص زخمی ہوا، آئی ایس پی آر ۔ فوٹو : فائل

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے ستوال سیکٹر کے گاؤں مدار پور پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 45 سالہ شخص زخمی ہوگیا، جسے علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Load Next Story