عمران خان کو اتحادیوں سے نہیں اپنے لوگوں سے خطرہ ہے چوہدری شجاعت

(ن) لیگ کا ووٹ بینک نواز شریف کا ہے، شہباز نواز شریف کے سامنے زیرو ہیں، چوہدری شجاعت


ویب ڈیسک February 01, 2020
تحریک انصاف ہمیں دشمن نہیں دوست سمجھے، سربراہ مسلم لیگ (ق) ۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اتحادیوں سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ انہیں اپنے ہی لوگوں سے خطرہ ہے۔

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت بے شک چھوٹی ہے لیکن تجربے کے لحاظ سے دوتہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بھی کرچکے ہیں، ہم اتحادی ہونے کے علاوہ ساتھی بھی ہیں اور ساتھ نبھانا خوب جانتے ہیں، اتحادی ہمیشہ اتحاد اور مساوات پر یقین رکھتے ہیں۔

صدر مسلم لیگ (ق) کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی کے بیانات سچائی اور حب الوطنی کی عکاسی کرتے ہیں، ہمارے بیانات کا بعض دوست غلط مطلب نکال کرعمران خان کو کلپ دکھا کر اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں، عمران خان کو اتحادیوں سے نہیں اپنے لوگوں سے خطرہ ہے، ہم تحریک انصاف کو اپنا ساتھی سمجھتے ہیں اور انہیں بھی چاہیے کہ ہمیں اپنا دشمن نہیں ساتھی سمجھیں۔

مسلم لیگ (ن) کے حوالے سے چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے منصب پر جو بھی آئے جائے ایک بات یاد رکھے کہ (ن) لیگ کا ووٹ بینک نوازشریف کا ہے، شہباز شریف نواز شریف کے سامنے زیرو ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی اخبار دی گارجین کی غلط خبر پر ہم نے تین ماہ میں مقدمہ جیت لیا تھا، دیکھتے ہیں کہ شہبازشریف لندن میں کیس کہاں تک چلاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں