کروڑوں کا فراڈ لاہور ہائیکورٹ کا فیوچر کنسرن کے خلاف ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم

ایف آئی اے کوکمپنی مالک عاصم ملک کیخلاف 14روز میںانکوائری مکمل کر رپورٹ عدالت پیش کرنے کی ہدایت


Numainda Express September 04, 2012
ایف آئی اے کوکمپنی مالک عاصم ملک کیخلاف 14روز میںانکوائری مکمل کر رپورٹ عدالت پیش کرنے کی ہدایت فوٹو: فائل

KARACHI: لاہورہائیکورٹ نے بیرون ملک بھجوانے کاجھانسہ دے کرکروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والی کمپنی فیوچرکنسرن کے مالک عاصم ملک کے خلاف فراڈکامقدمہ درج کرانے کے لیے دائردرجنوں درخواستوں پر ایف آئی اے کو14روزمیں انکوائری کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

فیوچرکنسرن کمپنی کے خلاف ملک سرود وغیرہ کی طرف سے دائرکی جانے والی درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیوچرکنسرن کمپنی کے مالک عاصم نے انھیں بیرون ملک بھجوانے کیلیے کروڑوں وپے وصول کیے لیکن باہر نہیں بھجوایا اور رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر انھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں جبکہ ملک عاصم اورفیوچر کنسرن کمپنی کے خلاف پولیس اورایف آئی اے کو دی جانیوالی درخواستوں پر بھی کوئی کارروائی نہیں کی جارہی اورنہ ہی عاصم ملک کو گرفتار کیا جا رہاہے۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایک اہم وفاقی وزیراس کی سرپرستی کر رہے ہیں جسکے باعث ایف آئی اے کوئی کارروائی نہیں کررہی،

خدشہ ہے کہ وہ ملک سے فرار ہوجائے گا لہٰذا عدالت کارروائی کرے۔ گزشتہ روزعدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملک عاصم بہت بڑا مافیا ہے جس نے فراڈکے ذریعے اربوں روپے اکٹھے کیے ہیں اور رقم وصول کرنے کے باوجود کسی کو باہر نہیں بھجوایا، اپنی رقم واپس مانگنے والوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں

لیکن ایف آئی اے اور پولیس کوئی کارروائی نہیں کررہی جس کے باعث متاثرین دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور ملزم آزاد گھوم رہا ہے ۔وکلانے عدالت کو بتایا کہ اکثریت ایسے افراد کی ہے جنہوں نے اپنی جمع پونجی اور مکان وغیرہ فروخت کرکے باہر جانے کیلئے رقم جمع کروائی ہے اور اب وہ سڑکوں پر آگئے ہیں لیکن انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔ وکلاکے دلائل کے بعد فاضل جج نے ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ 14روز میں رپورٹ مکمل کرکے عدالت میں پیش کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں