صوابی میں پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق چوکی نذر آتش

فائرنگ اور چوکی کو نذر آتش کرنے والے شر پسند موٹرسائیکل پر آئے تھے، پولیس


ویب ڈیسک November 17, 2013
عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

درند پولیس چوکی پر ناملعوم افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ حملہ آوروں نے چوکی بھی نذر آتش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی کے علاقے مولی میں درند پولیس چوکی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فرائض کی انجام دہی کے لئے تعینات دو اہلکار جاں بحق ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے سے قبل چوکی کو بھی آگ لگاگئے جس سے پولیس چوکی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ جاں بحق اہلکاروں کی نادر اورساجد کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے چوکی پر پہنچ کر شواہد جمع کرلئے ہیں جبکہ عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |