کراچی نیلم کالونی میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے دادا اور کمسن پوتا پوتی جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں 4 سالہ چاہت ، 8 سالہ ساحل علی اور دادا غلام حیدر شامل ہیں۔


ویب ڈیسک November 17, 2013
گیس سلینڈر دھماکے سے رہائشی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ فوٹو: ایکپسریس نیوز

نیلم کالونی میں واقع ایک گھر میں کھانا پکانے کے دوران گیس سیلنڈر کے دھماکے سے 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نیلم کالونی میں واقع ایک رہائشی عمارت کی دوسری منزل پر واقع مکان میں اس وقت دھماکا ہوا جب کھانا پکانے کے لئے آگ لگائی۔ گھر میں موجود 2 بچوں سمیت 7 افراد دھماکے کی زد میں شدید زخمی ہوئے جنہیں علاقہ مکین فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت جناح اسپتال لے گئے تاہم 4 سالہ چاہت اور اس کا بھائی 8 سالہ ساحل علی اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے جبکہ بدقسمت بچوں کا دادا غلام حیدر دوران علاج خالق حقیقی سے جاملا۔

اسپتال کے عملے کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں میں ایک اور شخص کی حالت خراب ہے تاہم تمام مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں