سانحہ راولپنڈی کے باعث نیٹو سپلائی کے خلاف تحریک انصاف کا دھرنا 23 نومبر تک ملتوی

سانحہ راولپنڈی کے باعث ملک کی سیکیورٹی مخدوش ہے اس لئے20 نومبر کا دھرنا ملتوی کیا جارہا ہے، اعلامیہ تحریک انصاف


ویب ڈیسک November 17, 2013
تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد نے 20 نومبر کو پشاور میں ڈرون حملے رکوانے تک نیٹو سپلائی کی بندش کے لئے دھرنے کا اعلان کیا تھا۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے سانحہ روالپنڈی کے باعث ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کی بندش کے لئے دھرنا 23 نومبر تک ملتوی کردیا ہے۔

تحریک انصاف کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق سانحہ راولپنڈی میں کئی بے گناہوں کو قتل کیا گیا اور اس سانحے سے ملک میں سیکیورٹی کے خدشات بڑھ گئے ہیں، تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان ملک کی موجودہ صورت حال اور سیکیورٹی خدشات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اسی تناظر میں امریکی ڈرون حملے رکوانے اور نیٹو سپلائی کی بندش کے لئے 20 نومبر کو پشاور میں دھرنے کو ملتوی کردیا گیا ہے اور اب یہ دھرنا 23 نومبر کو ہوگا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد نے 20 نومبر کو پشاور میں ڈرون حملے رکوانے تک نیٹو سپلائی کی بندش کے لئے دھرنے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں