
تحریک انصاف کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق سانحہ راولپنڈی میں کئی بے گناہوں کو قتل کیا گیا اور اس سانحے سے ملک میں سیکیورٹی کے خدشات بڑھ گئے ہیں، تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان ملک کی موجودہ صورت حال اور سیکیورٹی خدشات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اسی تناظر میں امریکی ڈرون حملے رکوانے اور نیٹو سپلائی کی بندش کے لئے 20 نومبر کو پشاور میں دھرنے کو ملتوی کردیا گیا ہے اور اب یہ دھرنا 23 نومبر کو ہوگا۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور عوامی جمہوری اتحاد نے 20 نومبر کو پشاور میں ڈرون حملے رکوانے تک نیٹو سپلائی کی بندش کے لئے دھرنے کا اعلان کیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔